پی ایس ایل 11 کا اہم مقابلہ: زلمی اور سلطانز کا مقابلہ آج ہوگا

پی ایس ایل 11 کا اہم مقابلہ: زلمی اور سلطانز کا مقابلہ آج ہوگا

 پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کا ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلہ ہے، جہاں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔

 یہ مقابلہ آج شام 7 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے، ہر ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں فتح حاصل کی ہے، اور 1 میچ میں شکست کا سامنا کیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس مقابلہ کو اس لیے بھی خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالکل قریب ہیں، اور آج کا میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم اور سنسنی خیز میچ ثابت ہوسکتا ہے۔