ایران-امریکا مذاکرات میں عدم پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا.
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 103 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ یو اے ای مربن خام تیل ایک فیصد کمی کے ساتھ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔