اسرائیل نے ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال میں 11 ارب ڈالر سے زائد اخراجات کا اعتراف کر لیا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خزانہ کے مطابق مجموعی سرکاری اخراجات 35 ارب شیکل (تقریباً 11.52 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکے ہیں، جو ابتدائی تخمینے پر مبنی ہیں۔ ان میں سے تقریباً 22 ارب شیکل صرف دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے، جن میں فوجی کارروائیاں اور سکیورٹی اقدامات شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ اخراجات پہلے ہی 2026 کے قومی بجٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں، تاہم حتمی لاگت اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ کشیدگی بدستور جاری ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک کے دفاعی بجٹ اور عسکری اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جو خطے کی مجموعی معاشی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔