فرانس کے شمالی علاقے میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے کے نتیجے میں 44 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔ ٹرین شمالی فرانس کے نارمنڈی ریجن میں روئن اور کین کے اسٹیشنز کے درمیان سفر کر رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ریسکیو کارروائی کے باعث متاثرہ علاقے میں ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔