محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نا اہل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے، قواعد کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دئیے۔ فرسٹ کلاس کھیلنے کے لئے پی سی بی نے  ٹیموں کو فٹنس  ٹیسٹ لینا اور رپورٹ جمع کرانا لازمی قرار دیا ہوا ہے تاہم دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈیپارٹمنٹس کے پاس فٹنس کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں، کپتان شان کی مسعود کی پہلے راونڈ میں عدم دستیابی پر محمد رضوان نے ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔