دونوں کرکٹرز نے نوٹس کا جواب دینے کیلئے این سی سی آئی اے سے وقت مانگ لیا:ذرائع
لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز نے نوٹس کا جواب دینے کیلئے این سی سی آئی اے سے وقت مانگ لیا۔قبل ازیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی تحقیقات کے لیے امام الحق، محمد رضوان سمیت تین کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے کرکٹرز کو نوٹس دے کر طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں کرکٹرزکے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کانوٹس جاری ہوا ہے