امام الحق آج سے شروع ہونے والے آخری رائونڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ذرائع کے مطابق امام الحق کو پیٹرنزٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اجازت مل گئی، امام الحق او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔ امام الحق آج سے شروع ہونے والے آخری راونڈ میں او جی ڈی سی ایل کو دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی، وہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے نیپال کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی طلب کیا تھا تاہم پی سی بی نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔