اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم پولیس اہلکار پریال کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم پر 2013 میں لین دین کے تنازع پر شہری عبدالغفار کو قتل کا الزام تھا۔ملزم کے وکیل ریحان شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف واضح شواہد موجود نہیں۔ ملزم کے پاس تو اپنی گن بھی نہیں تھی اور وہ پولیس لائن میں گیٹ پر ڈیوٹی فرائض انجام دے رہا تھا۔ وکیل مدعی نے کہا کہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گن دوسرے پولیس اہلکار سے لی گئی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ ایسے مقدمے میں تو سزا بڑھانے کی درخواست ہوتی تو جائزہ لیتے۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ دن دہاڑے یہ قتل کیا گیا۔بعدازاں ملزم پولیس اہلکار پریال کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کر دی