نادرا کے حساس ڈیٹا کی چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(آئی این پی )قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے نادرا کے انتہائی حساس اور محرمانہ ڈیٹا کی چوری میں ملوث ایک منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بنیادی ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ان ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سے زائد پاکستانی شہریوں کا نجی اور خاندانی ڈیٹا برآمد ہوا ہے، جسے وہ ایک غیر قانونی آن لائن پورٹل کے ذریعے بیچ رہے تھے۔اس کارروائی کے بعد قومی سکیورٹی اور انویسٹی گیشن اداروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ ملزمان نے اپنے اس متوازی نظام کو منی نادرا کا نام دے رکھا تھا جس کے ذریعے غیر متعلقہ افراد کو حساس شہری معلومات فراہم کی جا رہی تھیں۔اس نیٹ ورک کا انکشاف اس وقت ہوا جب این سی سی آئی اے کے سائبر انٹیلی جنس ونگ کو سوشل میڈیا اور ڈارک ویب پر ایک مشکوک پورٹل سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں