اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سرکاری ٹی وی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ردعمل میں شہباز حکومت کے اقدامات پر طنز کیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ شہباز سرکار کا ویژن!! سرکار کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث پٹرول پمپوں پر جو ویرانی آئی ہے، وہ دراصل ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ فواد چوہدری نے حکومت کے اس موقف پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے انگریزی میں بھی لکھا، Can you believe that ۔