وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز کی سیلابی امدادی کاروائیوں کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف کا مریم نواز کی سیلابی امدادی کاروائیوں کی تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب کے دوران امدادی کاروائیوں کے حوالے سے کوششیں قابل تعریف ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کی انتھک محنت بھی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفت کے باوجود پاکستانی کسانوں، مزدوروں، خواتین اور بچوں نے غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا۔شہباز شریف نے تمام متعلقہ وفاقی محکموں، بشمول این ڈی ایم اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی، کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں۔