ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی

دبئی (خصوصی رپورٹ)عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایڈز نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ان کے وکیل اکبر الدین عبدالقادر نے بھارتی میڈیا کی پھیلائی گئی افواہوں کو جھوٹ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت اپنے گھر پر ہیں اور اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں۔