ذاکر نائیک نے ایڈز میں مبتلا ہونے کی تردید کر دی

کوالالمپور(آئی این  پی)عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوں کی تردید کرتے ہوئے کہا، زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مجھے ایڈز نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک کے وکیل اکبر الدین عبدالقادر نے ان کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مکمل طور پر صحت مند اور اپنے گھر پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک اور ان کے اہلِ خانہ کی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا گردش ہونے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا  پلندہ ہیں