ملزم اور ساتھی نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ ، شہریوں کو پریشان کر رہے تھے
معصوم شاہ نے خو د کو وکیل ظاہر کیا ، تفتیش میں سچ سامنے آگیا ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کے نشے میں دھت جعلی وکیل کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم اور اسکا ساتھی سر عام حالت نشہ میں غل غپاڑہ معصوم لوگوں کو گالیاں اور پریشان کر رہے تھیاسلام پورہ پولیس نے موقع پر ملزمان کو شراب کی بوتل سمیت گرفتارکرلیاگرفتاری سے بچنے کے لیے پینٹ کورٹ پہنے ملزم نے خود کو وکیل ظاہر کیادوران تفتیش ملزم معصوم شاہ زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا گرفتار ملزمان میں معصوم شاہ اور ساتھی رضوان شامل ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ وکالت جیسے معتبر پیشہ کو بدنام کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔