ملزم بابر لڑکی کوڈراتا دھمکاتا حراساں کرتا تھاپکڑا گیا، کارروائی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل پیدا کرنے والا بدمعاش شیراکوٹ پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کرلیاجواں سال لڑکی والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ میں رہائش پذیر تھی،ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، لڑکی کو پستول دیکھا کر ڈراتا دھمکاتا حراساں کرتا تھابدمعاش ملزم بابر جواں سال لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ برائی کرنے پر اکساتا تھاوالد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سے پستول برآمد کر لیا اور مزید کارروائی کیلئے حوالے انویسٹی گیشن کر دیا گیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شہریوں سے بداخلاقی کرنے والے بدمعاش جیلوں میں جائیں گے۔