بنگلورو: بس ڈرائیور اور خاتون کے درمیان تھپڑ بازی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلورو: بس ڈرائیور اور خاتون کے درمیان تھپڑ بازی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک بس ڈرائیور اور خاتون مسافر کے درمیان گرما گرم بحث کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مار دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے ریمپ پر چڑھتی ہیں اور غصے میں ہاتھ اٹھانے سے پہلے بحث کرتی ہیں، جس پر ڈرائیور بھی پیچھے نہ رہا اور خاتون کو تھپڑ مار دیا۔ لڑائی کے اصل سبب کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔بنگلورو سٹی پولیس نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضروری کارروائی کے لیے شکایت متعلقہ پولیس افسران کو بھیج دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی جھگڑے پر تبصرے کیے، بعض نے خاتون کو ذمہ دار قرار دیا تو کچھ نے بس ڈرائیور کی طرف سے دفاع کو درست قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ جس نے حملہ شروع کیا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔