میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا60واں یوم شہادت آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) جنگ ستمبر 65ء کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا60واں یوم شہادت آج  12ستمبر جمعہ کو منایا جائے گا۔فوج کا چاک و چوبند دستہ ان کی مرقد پر سلامی دے گا اور مختلف اعلیٰ فوجی افسران کی طرف سے شہیدکی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یںچڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میںتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔