نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے: وزارت خارجہ
ماسکو (آئی این پی )روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی جانب سے فضائی حدودکی خلاف ورزی کیالزامات مسترد کردئیے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کیالزامات مستردکرتے ہیں، حملے میں پولینڈ کی حدود میں کوئی ہدف شامل نہیں تھا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق روسی ڈرونز کی رینج 700 کلومیٹر سے کم ہے، یہ حقائق پولینڈ کے پھیلائے گئے بیانییکو مستردکرتے ہیں جب کہ نیٹو سیکرٹری جنرل بھی الزامات کے ثبوت دینے میں ناکام رہے۔روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پولینڈ کی وزارت دفاع کیساتھ مشاورت کیلئے تیار ہیں