خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنا چاہیے،اداکارہ
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور بزنس ویمن کومل عزیز خان نے وزن بڑھنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوسروں کی ظاہری شکل پر تبصرے کرنے کے بجائے مہربانی اور احترام سے پیش آئیں۔حال ہی میں کومل عزیز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ان کے بدلے ہوئے حلیے اور وزن پر تبصرے کیے تھے۔اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے ایک خاتون کی جانب سے ایسے تبصرے کیے جانے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ کسی کی ظاہری شکل سے متعلق باتیں اسے تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔