کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم اب جلد ہی ٹیلی ویژن اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم ایک نئے آنے والے ڈرامے میں اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ڈرامے کے ہدایت کار فہیم برنی نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی معلومات شیئر کی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل گئی۔ فی الحال یہ ڈرامہ اپنی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور پروڈیوسرز کاسٹ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ حتمی بات چیت کر رہے ہیں۔وسیم اکرم کی ممکنہ ڈرامہ انٹری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ انہیں اداکاری کرتے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، جبکہ بعض صارفین کا خیال ہے کہ کرکٹرز کو اداکاری کے بجائے اپنے شعبے تک محدود رہنا چاہیے۔