اچھا انسان بننے کیلئے حساس دل کا ہونا ضروری ہے ، انمول بلوچ

کراچی (شوبز ڈیسک ) معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ اچھا انسان بننے کیلئے ایک حساس دل کا ہونا بہت ضروری ہے‘ پرامن ماحول کیلئے اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرنا پڑے گی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا ہمارے معاشرے میں برداشت کا کلچر ختم ہوتاجارہا ہے ‘ آج کل کے نازک دور میں پرامن ماحول کیلئے اپنی اندر قوت برداشت پیدا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا اچھا انسان بننے کیلئے ایک حساس دل کا ہونا بہت ضروری ہے۔انمول بلوچ نے کہا لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے تلخیاں بڑھ جاتی ہیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا میں نے ہمیشہ سے ہی معیاری کام کو ترجیح دینے کی کوشش کی ہے کوشش ہوگی لوگ مجھے ورسٹائل اداکارہ کے طور پر یاد رکھیں ۔