میرا جیون ساتھی کھانا پکانا بھی جانتا ہو تو یہ ایک اضافی خوبی ہو گی:بھارتی اداکارہ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سائی پلوی نے اپنے جیون ساتھی میں متعدد خوبیاں ہونے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے خصوصی دیوالی شو میں سائی پلوی اپنے فلمی ساتھی اداکاروں رنبیر کپور اور روی دوبے کے ہمراہ شریک ہوئیں جہاں میزبان امیتابھ بچن نے سائی سے پوچھا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خوبیاں چاہتی ہیں؟سائی پلوی نے اس سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے جیون ساتھی کا سب سے پہلے اچھا انسان ہونا ضروری ہے، وہ خود غرض نہ ہو بلکہ اپنے رویے اور اعمال کا جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرے اور انہیں درست کرنے کی کوشش کرے اور اپنی غلطیوں کا ذمے دار دوسروں کو نہ ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا جیون ساتھی کھانا پکانا بھی جانتا ہو تو یہ ایک اضافی خوبی ہو گی۔