اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد اسلحے کی غیر قانونی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محسن علی اور وقاص کو گرفتار کر لیا۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزمان غیر قانونی اسلحے کی نمائش میں ملوث تھے۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سی پی او فیصل آباد کا واضح پیغام: غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔