ایران سے مذاکرات کیلئے جے ڈی وینس کا ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کا عندیہ

ایران سے مذاکرات کیلئے جے ڈی وینس کا ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کا عندیہ

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس ایران کی قدامت پسند قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی رکھتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ممکنہ ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنا ہے۔ اس سلسلے میں براہِ راست مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم تاحال ملاقات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جے ڈی وینس ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملاقات کب اور کہاں ہوگی اور ایرانی جانب سے کون سے رہنما اس ممکنہ مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو اس معاملے پر ضروری اختیارات دے دیے ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

امریکی نائب صدر کی جانب سے ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات پر غور کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مختلف سفارتی ذرائع سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکراتی راستہ تلاش کرنا دونوں ممالک کے لیے اہم معاملہ بن گیا ہے۔سیاسی و سفارتی حلقوں میں جے ڈی وینس کے ممکنہ کردار کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ ان کی ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے نئے مرحلے کا آغاز بن سکتی ہے۔