سری لنکا کے پہلی اننگ میں 4 وکٹوں پر 404 رنز‘پاکستانی بائولر ناکام

تیسرے روز پاکستانی بائولرصرف ایک وکٹ لے سکے، مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 30 رنز درکار ہیں
راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے ہیں، مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں، سری لنکن ٹیم اس وقت میچ میں انتہائی مستحکم پوزیشن میں ہے۔ خراب روشنی کے باعث تیسرے روز کا کھیل 23 اوورز پہلے ہی ختم کرنا پڑا، اور مجموعی طور پر تین دنوں میں خراب روشنی کی وجہ سے 70 اوورز کا کھیل ضائع ہو چکا ہے، جبکہ تیسرے روز پاکستانی بولرز صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ سری لنکا کی جانب سے دن کے اختتام پر دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز اور کپتان کوشال مینڈس 117 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ کریز پر موجود ہیں، اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 249 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست شراکت قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور ثاقب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔