کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صنم سعید30 نومبرکو 41 ویں سالگرہ منائیں گی،صنم سعید ایک پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکارہ ہیں 30 نومبر 1985 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور چھ سال کی عمر میں اپنے وطن پاکستان لوٹ آئیں اوران کی مستقل رہائش کراچی میں ہے- انہوں نے اپنے شوبز کی سفر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،تھیٹر کے لیے بھی کئی ڈرامے کئے جن میں،مامامیاں، شکاگو اور دہانی قابلِ ذکر ہیں ۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں میرا نصیب, فراق:دوریاں محبت کا زوال, متاع جَاں ہے تو،تلخیاں، زندگی گلزار ہے اور دیارِدل قابلِ ذکر ہیں۔