ایران‘امریکہ جنگ‘افغانستا ن سے تجارت بند‘پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بریفنگ، گزشتہ پانچ سال کے دوران گندم اور چینی کی درآمد و برآمد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے باعث پاکستان کی بیرونی تجارت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، مارچ سے جون 2026 کے دوران خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ افغانستان کے ساتھ تجارت کی بندش سے برآمدات میں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ان نقصانات اور درآمد و برآمد کی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے گزشتہ پانچ سال کے دوران گندم اور چینی کی درآمد و برآمد کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تجارتی اثرات، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت میں کمی، افغانستان سے تجارتی سرگرمیوں کی بندش، اینٹی ڈمپنگ ترمیمی بل 2026 اور چینی و گندم کی درآمد و برآمد سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا