پیپلز پارٹی پر ہمیشہ سب سے زیادہ تنقید کا سامنا رہتا ہے:بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی پر ہمیشہ سب سے زیادہ تنقید کا سامنا رہتا ہے:بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہمیشہ سب سے زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔

 انہوں نے یہ بات وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کے دوران کہی۔میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ آج اپنی تقریر میں ہی تمام گفتگو کریں گے۔ دوسری جانب، اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج ایوان میں ترمیم کے حوالے سے ووٹنگ ہوگی، اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو یہ ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی جگہ پر ابہام ہے تو اس پر بحث ضروری ہے، اور آج اسے ایوان میں لے جا کر بحث کی جائے گی۔ وزیر قانون نے واضح کیا کہ آئین میں تبدیلی کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے، اور آئینی کورٹ اس ترمیم کو دوبارہ لکھ نہیں سکتی۔