نواز شریف آج قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے

نواز شریف آج قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔

 اس ترمیم کی منظوری کا امکان آج ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے جلد عملی اقدامات کرنا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی میں گزشتہ روز سے جاری بحث کے بعد، توقع ہے کہ آج یہ ترمیم منظور ہو جائے گی۔ ترمیم کی منظوری کے بعد، صدر مملکت کے دستخط کے ذریعے، وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں، سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اب یہ 12 نومبر شام 5 بجے ہوگا، جب کہ پہلے یہ 13 نومبر 2025 شام 4 بجے ہونا تھا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔