23سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: کرسٹیانو رونالڈو

موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران 3گول کر چکا ہوں، اپنی ذمے داری پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہوں:فٹبالر
میکسیکوسٹی (سپورٹس ڈیسک )پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 23 سال سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔41سالہ رونالڈو نے سپین کے خلاف ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ میں پہلے جیسا کھلاڑی نہیں رہا، تاہم میں اب بھی ٹیم کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران میں 3 گول کر چکا ہوں اور اپنی ذمے داری پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہوں۔فٹبالر نے واضح کیا کہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میں خود کروں گا، کسی اور کے کہنے پر یہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ مسلسل تنقید نے مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں اس پر شکر گزار ہوں۔