گینگز کا خاتمہ ،سی سی ڈی کیلئے پونے5کروڑ انعام کی سفارش

حکام کی فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پرڈیڑھ کروڑ نقد انعام کی تجویز 
لاہور،حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزموں کی ہلاکت پر1 کروڑ روپے دیئے جائیں 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے مبینہ مقابلوں میں 8خطرناک گینگز کا صفایا ، حکام نے 8شہروں کی سی سی ڈی ٹیموں کیلئے4کروڑ 75لاکھ نقد انعامات کی سفارش کردی۔ حکام کے مطابق فیصل آباد کے شاہ گینگ کے خاتمے پر 1کروڑ 50لاکھ،ملتان میں وسیم کلہاڑا گینگ کے خاتمہ پر 80لاکھ ، ساہیوال کے لوری گینگ کیخلاف کارروائی پر 50لاکھ ،لاہور گینگ ریپ اور حافظ آباد گینگ ریپ کے ملزموں کی ہلاکت پر 50،50لاکھ انعام کی تجویزدی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی کیجھاکا گینگ کیخلاف کارروائی پر 45لاکھ ،سیالکوٹ کے گینگسٹر بلال عرف بھالو کیخلاف کارروائی پر 25لاکھ اور گوجرانوالہ کے بادام گل گینگ کے خاتمے پر 25لاکھ نقد انعام دینے کی تجویز دی گئی ہے۔