جے یو آئی ارکان 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں :فضل الرحمن

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور وخوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے ارکان کو ہدایت نامہ جاری کیا۔