حکومت اور نجی شعبے کے درمیان دیرپا اور پائیدار تعاون ناگزیر ہے، ہارون اختر

برآمدی اہداف کے حصول کے لیے مربوط پالیسی اور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے
اسلام آباد (آن لائن)  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ گوشت برآمدات کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان دیرپا اور پائیدار تعاون ناگزیر ہے۔ برآمدی اہداف کے حصول کے لیے مربوط پالیسی اور عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ۔  وفاقی وزیر جام کمال خان کی سربراہی میں ملائیشیا گوشت برآمدات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان سے گوشت برآمدات کے لیے دو سو ملین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری ہارون اختر خان اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے