امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں بس سروس 3 روز کیلئے معطل

کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں 3 روز کے لئے مسافر بس سروس معطل کردی گئی ، پبلک ٹرانسپورٹ آج 12 سے 14 نومبر تک بند رہے گی۔تفصیل کے مطابق بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے میں تین روز کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی  ۔جاری  نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ 12 سے 14 نومبر تک بند رہے گی، پابندی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پابندی کے دوران صوبے بھر میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت معطل رہے گی