اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی، نعمان صدیقی اور بھائی شاہد صدیقی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور چوہدری سالک حسین نے بھی شرکت کی۔سینیٹر ناصر بٹ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر سیاسی رہنما بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات میڈیا نمائندگان اور عوامی شخصیات نے بھی شرکت کی