اسلام آباد( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرحوم راہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کی رہائشگاہ پر قرآن اور قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نامور عالم دین حافظ نسیم خلیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کرائی۔ حافظ نسیم خلیل نے اس موقع پر کہا کہ عرفان صدیقی سچے عاشق رسول(ص) تھے۔ ان کی تحریروں خاص طور پر 'مکہ مدینہ' کتاب میں ان کی اللہ اور اس کے آخری رسول (ص) سے عقیدت، عشق و محبت کی خوشبو محسوس کی جاسکتی ہے۔