قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں :قطر

 قطر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے‘پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں
اسلام آباد ( آن لائن ) قطر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے کہا کہ حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں  اور دہشت گردی کسی بھی جواز کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔ قطر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی پیش کیں۔ ترجمان وزارتِ خارجہ نے مزید کہا  قطر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ  مکمل یکجہتی  کا عزم رکھتا ہے۔