پشاور(آئی این پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان وزیر اعظم ملا حسن اخوند کو خط لکھ کر زلزلے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند کے نام خط لکھا جس کو انہوں نے جماعت اسلامی رہنمائوں کے ہمراہ ارسال کیا وفد نے افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی جن میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل تھے۔امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے افغانستان میں جاری امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے