تہران (آئی این پی )سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض الرویلی دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دفاعی سفارت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں