تہران (آئی این پی)ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے جنوبی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جہاز کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جنرل علی عبداللہی نے پیر کو بحیرہ عمان کے ساحلی علاقے کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ مقررہ بحری راستے سے ہٹنے یا ایرانی ضابطوں کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی جہاز، وجہ خواہ کچھ بھی ہو، خود کو خطرے میں ڈالے گا اور اسے سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔