عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 41 ڈالر اضافے کے بعد 4701 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور فی تولہ چاندی 395 روپے مہنگی ہوکر 8908 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔