رواں سال 1018 گینگز کے 2210 کارندے گرفتار

 ملزموں سے39 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1018 گینگز کے 2210 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 39 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جس میں 61 تولے سونا، 2 کاریں اور 767 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ برآمد کیا گیا سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2362 موبائل فون، 27 لیپ ٹاپ اور 26 دیگر گاڑیاں بھی مالکان کے سپرد کی گئیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں اور یہ گرفتاریاں پولیس کے مئوثر ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرفتار گینگز کے سہولت کاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ جرائم کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔