تہران(آئی این پی )ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی،جس کے بعدانہیں تہران کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس محمدی کی اپنی میڈیکل ٹیم اسپتال میں انکا علاج کرے گی۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے نرگس محمدی کو سینے، کمر اور بازووں میں شدید درد کی شکایت رہی تھی۔انکیوکلا نے بتایا کہ مارچ کے آخر میں نرگس محمدی کو دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ جب وکلا نے ملاقات کی تو وہ انتہائی کمزور، زرد چہرہ اور چلنے کیلئے مدد کی محتاج تھیں۔ایران کی معروف انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کوسال 2023 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا،یہ اعزاز انھیں ایران میں خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد،سزائے موت کیخلاف مسلسل آواز اٹھانے اور انسانی آزادیوں کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا۔