پاک بھارت جنگ بندکرانے پر ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا چاہیے: وائٹ ہائوس

 ٹرمپ نے عالمی سطح پر متعدد امن معاہدے اور جنگ بندیوں میں سہولت فراہم کی ہے:پریس سیکرٹری
 واشنگٹن (آئی این پی)وائٹ ہائوس نے پاک بھارت جنگ ختم کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے امن کے نوبل انعام کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس سیکرٹری وائٹ ہائوس کیرولین لیویٹ نے اپنے حالیہ بیان میں زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر متعدد امن معاہدے اور جنگ بندیوں میں سہولت فراہم کی ہے، ان کی یہ سفارتی کامیابیاںامن کے نوبل انعام کیلیے ان کی نامزدگی کی ضمانت دیتی ہیں۔تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امن کے محاذ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کروانے میں مدد کی