ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 63.24 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 3.4 فیصد اضافے کے بعد 66.11 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی کم ہونے اور تجارتی معاہدے کے نتیجے میں توانائی کی طلب میں اضافے کی امید نے قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکہ اور چین نے متعدد مصنوعات پر ٹیرف میں تبدیلی کی ہے، تاہم امریکہ اب بھی چینی مصنوعات پر 10 فیصد ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔