کراچی (خصوصی رپورٹ )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے صنعتی ملازمین کے بچوں میں حکومت سندھ کے زیر انتظام اسپتال میں مبینہ طور پر ایچ آئی وی وائرس پھیلنے سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، جبکہ مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق صرف سیکرٹری صحت ہی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے عدالت سے فوری مداخلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مزید بچوں کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔اس موقع پر جسٹس عدنان کریم نے ریمارکس دئیے کہ "مرنا سب کو ہے، لیکن عدالت قانون اور طریقہ کار کے مطابق ہی کارروائی کرے گی۔ جسٹس عدنان اقبال نے کہا کہ"عدالت کو اپنا کام کرنے دیں، اگر تقریر کرنی ہے تو باہر جا کر کریں۔