ویب ڈیسک: ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔
مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے، اور ان کی وفات کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔مفتی مولانا شاکر نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مولانا عبد الباسط صدیقی نہ صرف ایک ممتاز عالم دین تھے، بلکہ ان کی شخصیت اور خدمات علاقے میں اہم سمجھی جاتی تھیں۔