وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری، امام مسجد صاحبان کے لیے اعزازیہ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری، امام مسجد صاحبان کے لیے اعزازیہ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

یکم جنوری 2024 سے ادائیگی شروع ہوگی اور پہلی مرتبہ پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔یکم فروری 2024 سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحبان کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا جائے، جس میں اب تک پنجاب بھر سے 62,994 رجسٹریشن فارم موصول ہو چکے ہیں اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف، یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

مریم نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ہر ماہ اسسٹنٹ کمشنرز آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کریں، اور حساس علاقوں میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ، اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے فورتھ شیڈول کے جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کرنے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔