پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند، 444 پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونے کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس تاحال بند ہیں اور ان پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے باوجود آج بھی ان ائیرپورٹس سے کوئی پرواز نہیں اُڑ رہی، اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں جیسے امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور اور چندی گڑھ میں آج کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق:

سری نگر ائیرپورٹ گزشتہ سات دنوں سے بند ہے، جہاں روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔لداخ کے لیہ کوشک ائیرپورٹ کی تمام 30 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
جموں ائیرپورٹ کی 30 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔دھرم شالا ائیرپورٹ کی 14، چندی گڑھ ائیرپورٹ کی 84، جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 اور راجکوٹ ہیراسر ائیرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔گجرات کے بھوج ائیرپورٹ سے بھی 10 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
یہ صورتحال بھارت کے متعدد دیگر ائیرپورٹس میں بھی دیکھی جا رہی ہے، جہاں سے آج کی شیڈول فلائٹس بھی معطل کردی گئی ہیں۔یہ انتہائی نازک صورتحال بھارتی فضائی صنعت پر اثرانداز ہو رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔