کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائوں کے عالمی دن کے موقع پرنے اپنے پیغامات میں ماں کے رتبے اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ماں کو معاشرے کا بنیادی ستون اور نئی نسل کی تشکیل میں کلیدی کردار قرار دیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں مدرز ڈے کو ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی افواج کے بہادر جوان، ملک کی باہمت ماں کی تربیت کا نتیجہ ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ہر محاذ پر کامیابی میں پاکستانی مائوں کی دعائوں اور تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماں دنیا کی سب سے مخلص ہستی، بچے کی پہلی درسگاہ اور اولین دوست ہوتی ہے،ماں کی دعائیں تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔